پنجی،29؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر جون کے آخر تک گھر لوٹیں گے۔یہ معلومات ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ سدین دھاولیکر نے دی۔پاریکر بیمار ہیں اور سات مارچ سے ان کا امریکہ میں علاج چل رہا ہے۔دھاولیکرتین رکنی کابینہ مشاورت کمیٹی (سی اے سی)کا حصہ ہیں جس کا قیام پاریکر کی غیر موجودگی میں حکومت چلانے کے لیے کیا گیا تھا۔بی جے پی کے فرانسس ڈسوزا اور گوا فارورڈ پارٹی کے وجے سردیسائی سی اے سی کے دو دیگر رکن ہیں۔دھاولیکر نے کہاکہ وزیر اعلی جون کے آخر تک گوا آ جائیں گے اور ان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گی۔سی اے سی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کی میعاد 31 مئی کے آگے بڑھانے پر فیصلہ پاریکر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سی اے سی کے بارے میں وزیر اعلی جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ کابینہ کوقابل قبول ہوگا۔دھاولیکر نے اس سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ وزیر اعلی کے عہدے کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔انہوں نے اپنے اس بیان کو آج واپس لے لیا۔مہاراشٹروادی گوماتک پارٹی کے سینئر رہنما نے کہاکہ میں نے صرف میڈیا کے ایک سوال کا جواب دے رہا تھا۔میں نے خود سے مسئلہ نہیں اٹھایا تھا۔میں نے کہا تھا کہ اگر لوگ میرا کام پسند آئے گا تو ایک دن وہ مجھے وزیر اعلی بنائیں گے۔